ubqari wazaif

74 Pins
·
5y
Ubqari - مقصد کوئی بھی ہو! ہزاروں بار کا آزمودہ عمل محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے ایک تحفہ حاضر خدمت ہے۔ اگر کوئی حاجت ہے‘ کام نہیں ہوتا‘ کوئی مشکل ہے‘ حل نہیں ہوتی‘ کوئی مقدمہ ہے فیصلہ نہیں ہوتا‘ اس عمل کو کریںاور دوسروں کو بھی بتائیں کیونکہ چراغ سے چراغ جلتا ہے‘ کربھلا ہو بھلا۔ باوضو تنہائی میں بیٹھ کر یقین کامل کے ساتھ سکون کے ساتھ اور ٹھہرٹھہر کر اس عمل میں خود کو گم کرکے پہلے تین مرتبہ درودابراہیم پڑھ لیں۔ پھر ایک بار الحمدشریف اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ پھر سجدہ میں جاکر اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر مقصد کیلئے دعا مانگیں۔ ان شاء اللہ دعا قبول ہوگی۔ (میرا ہزاروں بار کا آزمودہ ہے) اس طرح تین روز کریں۔ اول تو پہلے ہی دن دعا قبول ہوگی۔ مقصد بر آئے گا۔ اگر روحانیت کی کمی ہے تو تین روز میں کام اللہ رب العزت کردیتے ہیں۔ آزمائیں اور بندہ کیلئے بھی دعا کریں۔ (ج۔ر)(عبقری میگزین ستمبر 2017ءصفحہ 45) بے شمار لوگوں نے آزمایا ،آپ بھی آزمائیں اور پھر فائدے ضرور لکھیں تاکہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ بنے۔ contact@ubqari.org https://www.ubqari.org/ https://web.facebook.com/ubqari https://twitter.com/ubqari https://www.youtube.com/ubqaritasbeehkhana | Facebook
No automatic alt text available.
Ubqari - یہ آیت لکھیں‘ تیل میں ڈال کر مالش کریں اور کمال دیکھیں! " وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا ﴿بنی اسرائیل۱۰۵﴾ۘ" فالج ،لقوہ،جوڑوں ،جسم کے ہرقسم کے درداور مرض کیلئے اس آیت مبارکہ کو تین مرتبہ مع بسم اللہ کے پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل یا دوا میں دم کرکے مالش کریں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔ مجرب عمل ہے‘ اس آیت کو کاغذ پر لکھ کر اس کو تیل یا دوا وغیرہ میں ڈال دیں‘ پھر مالش کریں۔ | Facebook
Ubqari - سکون چاہیے؟ اپنے گھر کے کونوں میں پھونک ماریں! جس گھر میں ناچاقی کی فضاء ہر وقت قائم رہتی ہو تو اس مقصد کیلئے گھر کا کوئی بھی فرد باوضو ہوکر 21 مرتبہ سورۂ فاتحہ اول آخر درود پاک 11بار پڑھ کر گھر کے تمام افراد پر اور گھر کے کونوں میں پھونک مار دے ان شاء اللہ گھر میں امن و سکون قائم ہوجائیگا۔ (عبقری میگزین مارچ 2011ءصفحہ 25) | Facebook
Image may contain: text